13 جولائی، 2015، 1:07 AM

افغانستان میں بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک

افغانستان میں بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق صوبہ کپیسا کے پولیس چیف جنرل عبدالکریم فائق نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ادھر صوبہ قندوز پولیس چیف کے ترجمان سعید سرور حسینی کے مطابق صوبے کے جنوبی حصے میں سٹرک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News ID 1856562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha